Thursday, April 30, 2026
ہومپاکستانیوم تشکرکے سلسلے میں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب، شاہینوں کا شاندار فلائی پاسٹ

یوم تشکرکے سلسلے میں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب، شاہینوں کا شاندار فلائی پاسٹ

اسلام آباد(سب نیوز)یوم تشکرکے سلسلے میں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت شرکا کو سلامی پیش کی ۔
تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس کے علاوہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف،عطا تارڑ سمیت سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ، شاہینوں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے قوم کے ولولے اور جذبے کو سلام پیش کیا۔
تقریب کے شرکا نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے شہدا کی یاد میں ملی نغمے پیش کرکے عقیدت کا اظہار کیا، جنہیں شرکا نے خوب سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔