اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق موٹر سائیکل سواروں، پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے سفری کرایوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ روکنے کی بھی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کے اقدامات کی موثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے عام آدمی کیلئے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکیج فراہم کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان حالات میں جس قدر ممکن ہوسکا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہے گی۔ کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،دعا گو ہیں کہ خطے کی صورتحال میں جلد بہتری آئے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آ سکے۔
وزیرِاعظم کا موٹرسائیکل سواروں، پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
