Thursday, April 30, 2026
ہومتازہ ترینامریکی صدر نے آبنائے ہرمز کا نام بدل کر آبنائے ٹرمپ رکھ دیا

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کا نام بدل کر آبنائے ٹرمپ رکھ دیا

واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نقشہ شیئر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کا نام بدل کر آبنائے ٹرمپ رکھ دیا۔
اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ اپنی تقریر کے دوران آبنائے ٹرمپ کی اصطلاح استعمال کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا میڈیا ابتدا میں اسے شاید غیر ارادی غلطی سمجھے لیکن سب جانتے ہیں کہ وہ کبھی کبھار ہی کوئی غلطی کرتے ہیں۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی جوہری معاہدے تک جاری رہے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ناکہ بندی بمباری سے زیادہ موثر ہے، ایران شدید دباو میں ہے اور مزید مشکلات کا سامنا کرے گا۔ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے، ناکہ بندی ختم نہیں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔