Thursday, April 30, 2026
ہومتازہ ترینوفاقی دارالحکومت کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش ،ضلعی انتظامیہ کا شہریوں کیلئے اہم پیغام جاری

وفاقی دارالحکومت کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش ،ضلعی انتظامیہ کا شہریوں کیلئے اہم پیغام جاری

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش ،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے شہریوں کیلئے اہم پیغام ،شہر کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے

کل سے پیٹرول کی عدم فراہمی کے حوالے سے زیر گردش خبریں محض افواہیں ہیں، کوئی فیول پمپ آپ کی ضرورت سے کم پیٹرول دے تو فی الفور ہمیں آگاہ کریں، شہری پیٹرول پمپ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 051 9108084 پر 24/7 رابطہ کر سکتے ہیں، شہریوں سے التماس ہے کہ پیٹرول کی قلت کے حوالے سے زیر گردش افواہوں پر دھیان مت دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔