Thursday, April 30, 2026
ہومپاکستانکل سے پیٹرول پمپس پر پانچ دن کی ہڑتال سے متعلق پمپ مالکان کا بیان سامنے آگیا

کل سے پیٹرول پمپس پر پانچ دن کی ہڑتال سے متعلق پمپ مالکان کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (سب نیوز)آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی افواہ قرار دیتے ہوئے تردید کردی۔
وائس چئیرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے یکم مئی سے 5 مئی تک ہڑتال کی افواہ بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پیٹرول پمپس کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور عوام کو بلا تعطل پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی۔نعمان علی بٹ نے کہا کہ ہڑتال سے متعلق خبروں کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پیٹرول پمپ مالکان ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔