Thursday, April 30, 2026
ہومپاکستانوفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس دینے سے انکار کردیا

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس دینے سے انکار کردیا

پشاور(سب نیوز) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس دینے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے بعد مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کے جواب سے متعلق وزیراعلی کو آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق مزمل اسلم نے کہا کہ سی این جی بندش سے عوام کو شدید مشکلات ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ملک میں گیس کی کمی ہے، ایل این جی درآمد کے بعد اضافی گیس دینے پر غور کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔