Thursday, April 30, 2026
ہومتازہ ترینسی ڈی اے بورڈ کا اجلاس ، مالی اختیارات کی منتقلی کے معاملے پر ممبر انجینئرنگ کے شدید تحفظات، اندرونی کہانی سب نیوز کی زبانی

سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس ، مالی اختیارات کی منتقلی کے معاملے پر ممبر انجینئرنگ کے شدید تحفظات، اندرونی کہانی سب نیوز کی زبانی

اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس ، مالی اختیارات کی منتقلی کے معاملے پر ممبر انجینئرنگ کے شدید تحفظات۔سب نیوز کو دستیاب سی ڈی اے بورڈ ایجنڈا کے مطابق 30اپریل بروز جمعرات گیارہ بجے بورڈ اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں سات نکات پر غور کیا گیا جبکہ ممبر فنانس کی جانب سے مالی اختیارات کی منتقلی کے ایجنڈا آئٹم پر کمیٹی نے اپنی رپورٹ بورڈ کے سامنے رکھی۔ یاد رہے چیئرمین سی ڈی اے لیفٹینٹ (ر)سہیل اشرف کی جانب سے مالی اور تکنیکی اختیارات کی منتقلی کے احکامات دیئے گئے تھے جس پر سفارشات مرتب کرنے کے لیے ڈی ایف اے ، ڈی جی ورکس اور ڈی جی لا نے سفارشات مرتب کیں
تاہم چئیرمین کے میٹنگ سے جانے کے بعد ممبر انجئیرنگ سید نفاست رضا نے مالی اختیارات کی منتقلی کی سفارشات پی شدید تحفظات کا اظہار کیا ،، سید نفاست رضا نے تجویز دی کہ مالی اختیارات کی منتقلی سے متعلق سفارشات پر پیپرا کے افیسران سے رائے لی جائے جس کے بعد مالی اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کے ایجنڈا پوائنٹ پر فیصلہ نہیں ہو سکا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔