Thursday, April 30, 2026
ہومپاکستاننیب اور وزارت ہاوسنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، قومی اثاثوں کے موثر استعمال پر زور

نیب اور وزارت ہاوسنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، قومی اثاثوں کے موثر استعمال پر زور

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے ملاقات کی جس میں قومی اثاثوں کے موثر استعمال، شفافیت کے فروغ اور گورننس کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے چیئرمین نیب اور ادارے کے کردار کو سراہتے ہوئے ریاستی اداروں میں شفافیت اور احتساب کے فروغ کے لیے نیب کی کاوشوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کو جدید اور موثر اراضی کے استعمال کے ذریعے پائیدار اور آمدن پیدا کرنے والے اداروں میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چیئرمین نیب نے وزارت کے قیمتی اثاثوں کو ملک کے مختلف شہروں میں ہاوسنگ کی ترقی کے لیے بہتر انداز میں استعمال کرنے سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔انہوں نے کامیاب بین الاقوامی ہاوسنگ ماڈلز کو اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تجویز دی کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں پائلٹ منصوبے شروع کیے جائیں، جنہیں بعد ازاں ملک بھر میں توسیع دی جا سکے۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس، کیپٹن (ر)محمد محمود نے شرکا کو کراچی میں موجود جائیدادوں اور اثاثہ جات کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔