ہومسائنس و ٹیکنالوجیسامسنگ کے وائس چیئرمین پیرول پر رہاہوگئے

سامسنگ کے وائس چیئرمین پیرول پر رہاہوگئے

سیئول،جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز اور الیکٹرانکس بنانے والی معروف کمپنی سام سانگ کے وائس چیئرمین لی جے یونگ 207 دن بعد جیل سے پیرول پر رہا ہوگئے ۔لی جے یونگ کو رواں سال جنوری میں رشوت لینے اور غبن کے جرم میں جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ لی جے یونگ کو پیرول پر رہا کردیا گیا ہے۔سام سنگ کمپنی کے وائس چیئرمین پر الزام تھا کہ انھوں نے جنوبی کوریا کہ صدر پارک گن کی دوست اور کرپشن سکینڈل کی مرکزی کردار چوئی سن سِل کی تنظیموں کو 31 لاکھ ڈالر کے عطیات دیے تھے۔ لی یونگ نے ایک متنازع کاروباری فیصلے کی سیاسی حمایت کے عوض یہ عطیات دیے تھے۔سام سانگ کے وائس چیئرمین لی جے یونگ نے رہائی کے بعد میڈیا کے لیے جاری بیان میں اہل وطن سے معافی مانگی ہے اور آئندہ ایسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا وعدہ کیا ہے۔خیال رہے کہ سام سانگ کی بنیاد لی جے یونگ کے دادا لی بیونگ چھول نے 1969 میں رکھی تھی۔ تب سے اب تک سام سنگ کمپنی نے اسمارٹ فونز اور الیکڑانکس کے میدان میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔سام سنگ کے سابق چیئرمین لی کن کا انتقال گزشتہ سال 78 سال کی عمر میں ہوا ہے۔ لی کن نے اپنے والد کی چھوٹے پیمانے پر محیط کاروبار کو دنیا کا ایک بڑا برینڈ بنادیا تھا۔لی کن لی 9 جنوری 1942 کو جنوبی کوریا کے صوبہ جنوبی گیونگ سانگ کی کاونٹی اویری نگ میں پیدا ہوئے تھے۔ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے تحت سام سنگ نے میموری چیپس، سیمی کنڈکٹرز سمیت ڈیجیٹیل ڈیوائسز میں استعمال ہونے والے آلات بنائے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔