ہومتازہ ترینسپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کردیا

سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کردیا

اسلام آباد: سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا۔
سپارکو کے مطابق پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کا نام ’جناح-1‘ رکھا گیا ہے یہ نام ملک گیر مقابلے میں موصول تجاویز میں سے منتخب کیا گیا، ملک بھر سے چاند گاڑی کے نام کے لیے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں۔
سپارکو نے بتایا کہ جناح-1 نام 7 شرکاء نے تجویز کیا، فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا اور بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم ’جناح-1‘ نام تجویز کرنے والے فاتح قرار پائے۔
چیئرمین سپارکو نے کہا کہ ’جناح-1‘ قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت ہے، ’جناح-1‘ پاکستان کے عزم، ترقی اور نئے خلائی افق کی علامت ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا قمری روور 2029 میں چین کےچانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر روانہ ہوگا، ’جناح-1‘ چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔