ہومبریکنگ نیوزکفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا

کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا

اسلام آباد:(آئی پی ایس)  کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ دفاتر میں حاضری دے گا جبکہ 50 فیصد گھر سے کام کرے گا۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ نے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے لیے مختلف اقدامات نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی کے مطابق 50 فیصد عملہ دفاتر میں حاضری دے گا جبکہ 50 فیصد گھر سے کام کرے گا۔ گھر سے کام کرنے والا عملہ ٹیلیفون، ای میل اور واٹس ایپ پر دستیاب رہے گا اور اسے ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر آنا ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کوئی ملازم مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر اسٹیشن نہیں چھوڑ سکے گا۔ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن میں تین ماہ کے لیے 50 فیصد کٹوتی ہوگی جبکہ تمام اقسام کی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
غیر تنخواہ بجٹ میں مالی سال 2026-27 کے لیے 5 فیصد کٹوتی کی جائے گی اور اس پر ماہانہ بنیاد پر عملدرآمد ہوگا۔ اجلاس ترجیحاً ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے ہوں گے، تاہم انٹرا سٹی میٹنگز مستثنیٰ ہوں گی۔ کفایت شعاری اقدامات کے باعث اجلاسوں کی تعداد کم سے کم سطح تک محدود رکھی جائے گی۔
دوسری جانب سینیٹ میں بھی ایندھن کی بچت اور اضافی کفایت شعاری کے اقدامات نافذ کردیے گئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس نہ ہونے کی صورت میں جمعہ کو ملازمین گھر سے کام کریں گے اور تمام ملازمین ٹیلیفون، ای میل اور واٹس ایپ پر دستیاب رہیں گے۔ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر آنا ہوگا۔
پیر سے جمعرات تک سینیٹ سیکرٹریٹ کے دفتری اوقات صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن میں تین ماہ کے لیے 50 فیصد کٹوتی ہوگی اور تمام اقسام کی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق غیر تنخواہ بجٹ میں 5 فیصد کٹوتی ماہانہ بنیاد پر کی جائے گی جبکہ اجلاسوں کی تعداد کم سے کم سطح تک محدود رکھی جائے گی۔
تمام اشیاء کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم آئی ٹی کی خریداری اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگی۔ تین ماہ کے لیے تمام غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
وکیل نے تیاری کے لیے مہلت طلب کی، عدالت نے علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر کارروائی پچیس ستمبر تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔