ریاض،غیرملکی جو وزٹ ویزا ہولڈرز ہیں اور سفری پابندی کے باعث مملکت کا سفر نہیں کرسکے ان کے ویزوں میں خودکار نظام کے تحت 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے ۔سعودی وزارت خارجہ نے 30 ستمبر 2021 تک وزٹ ویزوں میں خودکار نظام کے تحت توسیع کردی اور کہا ویزوں میں توسیع پر کوئی فیس نہیں اور توسیع کیلئے مقرر مقابل مالی بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔سعودی وزارت خارجہ نے توجہ دلائی کہ بیرون مملکت موجود ان وزٹ ویزہ ہولڈرز کے ویزوں میں بھی توسیع ہوگی جنہوں نے ویزے استعمال نہیں کیے ہوں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ جن کا وزٹ ویزا ختم ہوگیا وہ بھی اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔ کورونا وبا کے پیش نظر ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ملکی وغیرملکیوں کو ریلیف دینا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔
سعودی سفری پابندی کے شکار غیرملکیوں کیلئے خوشخبری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
