ہومکھیلسابق کیوی آل راونڈ کرس کینز کی حالت تشویشناک ،ونٹی لیٹر پر منتقل

سابق کیوی آل راونڈ کرس کینز کی حالت تشویشناک ،ونٹی لیٹر پر منتقل

سڈنی،نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کرس کینز طبیعت خرابی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے معروف سابق کرکٹر 51 سالہ کرس کینز دل کی سرجری کے بعد اب لائف سپورٹ پر ہیں۔ڈاکٹروں نے کرس کینز کی حالت کو نازک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرس کینز کی حالت خطرے میں ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔سابق کیوی کرکٹر کی اہلیہ میلانیا نے خصوصی دعاں میں یاد رکھنے پر کرس کینز کے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔بہترین آل راونڈروں میں سے ایک سمجھے جانے والے کیرنز نے 1989 سے 2006 کے درمیان نیوزی لینڈ کے لیے 62 ٹیسٹ، 215 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔کرس کینز کے والد لانس کینز نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کرس کینز کی بیماری سے متعلق کہا کہ ان کی ہمدردی کرس کینز کے ساتھ ہے اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔