ہومتازہ ترینبھارت نے 1971ء میں ہماری کی مدد نہیں بلکہ پاکستان کو کمزور کیا، بنگلہ دیشی سپیکر

بھارت نے 1971ء میں ہماری کی مدد نہیں بلکہ پاکستان کو کمزور کیا، بنگلہ دیشی سپیکر

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد نے کہا ہے کہ 1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے دورےکے موقع پر صحافیوں سےگفتگو میں سپیکر بنگلہ دیشی پارلیمنٹ حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ پچھلے 15 سال میں بنگلہ دیش ہمسایہ ملک کی کالونی بن چکا تھا، ہمسایہ ملک کی کالونی بننے سے ہمارے عوام پس رہے تھے۔

سپیکر بنگلہ دیشی پارلیمنٹ حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد بنگلہ دیش واپس آئیں تو سیدھا جیل جائیں گی، حسینہ واجد نے مسلم دشمن ملک میں پناہ لے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت حسینہ واجد کو واپس نہیں کرتا تو بین الاقوامی عدالت انصاف جائیں گے، حسینہ واجد واپس آنے کا اعلان صرف اپنے کارکنوں کو بتانے کے لیے کرتی ہیں، حسینہ واجد آئندہ 10 سال تک بنگلہ دیش واپس نہیں آئیں گی۔

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے

حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ ایک دہشت گرد جماعت بن چکی ہے، بنگلہ دیشی حکومت عوامی لیگ پر پابندی لگانے کا سوچ رہی ہے، ہم بنگالی جمہوری لوگ ہیں، کسی قسم کی ڈکٹیٹرشپ کو برداشت نہیں کرتے، 71 میں بھی ہم نے جمہوریت مانگی تھی جو نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان میں پارلیمانی نظام ایک جیسا ہے، 1975 میں بنگلہ دیش میں یک جماعتی نظام لایا گیا، بدقسمتی سے ہمیں خالص جمہوریت نہیں ملی، اس سال فروری میں جو الیکشن ہوئے وہ شفاف تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہئے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کا تعلق مزید گہرا ہوگا، بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے بنگلہ دیشی امیدوار کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔