Sunday, April 27, 2025
ہومبریکنگ نیوزبجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کافیصلہ،اگلے ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی

بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کافیصلہ،اگلے ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گھریلو اور صنعتی صارفین سے بجلی بلوں میں ہر ماہ 35 روپے فیس وصول کی جاتی ہے۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن نے ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔

گھریلو صارفین سے ان کے بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں ہر ماہ 35 روپے فیس وصول کی جاتی ہے، جبکہ انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی فیس وصول کی جاتی ہے۔بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد نئے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس اور دیگرغیر ضروری سر چارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

اگلے ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی۔ملک بھر میں 4 کروڑ 26 لاکھ بجلی صارفین سے صرف ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔