Friday, December 6, 2024
ہومکامرسچینی صدر کی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر مبارکباد

چینی صدر کی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر مبارکباد


بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر منعقدہ اقوام متحدہ کے اجلاس کو مبارکباد دی ہے۔


اپنے پیغام میں انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے مسائل کی جڑ ہے اور اس کا تعلق عالمی عدل و انصاف سے ہے۔


انہوں نے کہا کہ جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے اور علاقائی صورتحال کو آسان بنانے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر جامع اور مئوثر طریقے سے عمل درآمد کرنا اہم کام ہے۔


شی نے کہا کہ اس کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل پر عملدرآمد اور مسئلہ فلسطین کے سیاسی تصفیے کا فروغ ہے۔ 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر مکمل خودمختاری کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت، ان کے وجود اور ان کی واپسی کے حق کو یقینی بنایا جائے۔


شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کا پرزور حامی رہا ہے اور اس نے ہمیشہ اتحاد کو مضبوط بنانے ، تقسیم کے خاتمے اور فلسطینی قومی اتحاد کے استحکام سے متعلق بیجنگ اعلامیہ پر عمل درآمد کے لئے تمام فلسطینی دھڑوں کی حمایت کی ہے تاکہ داخلی مصالحت کو عملی شکل دی جاسکے۔


شی نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے میں فلسطین کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور زیادہ وسیع البنیاد، زیادہ مستند اور زیادہ مئو ثر عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کا حامی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔