Saturday, May 16, 2026
ہومتازہ ترینکانگو میں ایبولا وائرس وبا سے 65 افراد ہلاک، 246 متاثر، سرحد پار پھیلنے کا خطرہ

کانگو میں ایبولا وائرس وبا سے 65 افراد ہلاک، 246 متاثر، سرحد پار پھیلنے کا خطرہ

افریقہ کی صحت عامہ کی ایجنسی نے کانگو میں نئے ایبولا وائرس کی وبا پھیلنے کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو کے صوبے ایتوری میں اب تک 65 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 246 مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

افریقہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق صحت کے اہلکار اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس وبا میں ایبولا زائر کے اثرات زیادہ شامل ہیں کہ نہیں جو کہ وائرس کا سب سے مہلک ورژن ہے۔

ہمسایہ ملک یوگینڈا نے بھی ایبولا سے متعلق ایک موت کی تصدیق کی ہے۔ یہ وبا مشرقی کانگو کے مونگوالو اور روامپارا ہیلتھ زونز میں مرتکز ہے۔

یہ علاقہ یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کی سرحدوں کے قریب ہے جس کے بارے میں حکام نے متنبہ کیا ہے کہ وبا سرحد پار بھی پھیل سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔