Monday, December 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزتیسرا ون ڈے؛ پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

تیسرا ون ڈے؛ پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

ہرارے(آئی پی ایس )سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کی ٹیم 41 ویں اوور میں 204 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ اروائن 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ برائن بینیٹ 37، شان ولیمز 24، ٹیڈیوناشے مارومانی 24، کلائیو مداندے 20، رچرڈ نگاروا 17، سکندر رضا 16، فراز اکرم 5، جوئے لورڈ گمبی 5 اور ڈائن مائرز 4 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال، حارث رف، ابرار احمد اور صائم ایوب نے دو، دو جبکہ کامران غلام اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، قومی ٹیم کے اوپنرز نے محتاط آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم صائم ایوب 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق 50 رنز بناکر سنکدر رضا کا شکار بنے۔

تیسری وکٹ کیلئے کپتان محمد رضوان اور کامران غلام کے درمیان 89 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم رضوان 37 بناکر آٹ ہوئے۔ کامران غلام 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان نے 30، طیب طاہر 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔