اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے نئی ائیرلائن کی شروعات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے ایئر کراچی کے نام سے نجی ایئر لائن کی شروعات ملکی ایو ایشن انڈسٹری کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے،پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے مشکل حالات کے باوجود ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے، عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر،خالد تواب،بشیر جان محمد جیسی قیادت کی موجودگی نئی ایئر لائن کی کامیابی کی ضامن ہوگی،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار ہے،نئی ایئر لائن اسی سمت میں ایک قدم ہے، ایئر کراچی ملکی ایوی ایشین انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ، حکومت پی آئی اے کی نجکاری پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور خود کو ہر طرح کے کاروبار سے الگ کرے، پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جاری رہنا چاہیے،حکومت پی آئی اے کے حوالے سے فیڈریشن کی پیشکش پر غور کرے،
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جاری رہنا چاہیے،صدر ایف پی سی سی آئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔