Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترامیم سے متعلق پی پی پی کا مسودہ، بلاول نے عوام سے تجویز مانگ لی

آئینی ترامیم سے متعلق پی پی پی کا مسودہ، بلاول نے عوام سے تجویز مانگ لی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عدالتی اصلاحات سے متعلق میثاق جمہوریت کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کیلئے تجاویز پر مبنی ٹوئٹ کیا۔بلاول بھٹو نے آئینی ترامیم سے متعلق پی پی پی کا مسودہ بھی عوام سے شیئر کردیا، جس میں انھوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کو بہتر بنانے کیلئے عوام سے بھی تجاویز مانگ لیں۔

بلاول بھٹو نے لکھا کہ ہم ایک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز دیتے ہیں، جس میں تمام وفاقی اکائیوں کی مساوی نمائندگی ہو، وفاقی آئینی عدالت بنیادی حقوق، آئینی تشریح اورتنازعات سے متعلق تمام مسائل کو حل کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ ججوں کی تقرری کا عمل ججوں کے ذریعے ختم کیا جائے، ججوں کی تقرری عدالتی اور پارلیمانی کمیٹیوں کو ضم کرے، ہم پارلیمنٹ، عدلیہ اور قانونی برادری کو مساوی کردار دینے کے قائل ہیں۔

چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی پی نے اپنا مسودہ کچھ مہینے قبل حکومت کے ساتھ شیئر کیا، پی پی پی نے اپنا مسودہ حکومت، جے یو آئی اورخصوصی پارلیمانی کمیٹی ساتھ شیئر کیا۔ بلاول بھٹو نے لکھا کہ ترمیم کو مزید بہتر بنانے کے لییمعنی خیز تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہوں، پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں، بار ایسوسی ایشنز،سول سوسائٹی سے مشاورت کررہی ہے۔ اتفاق رائے کیلئیجے یو آئی کے ساتھ مفید مذاکرات جاری ہیں، ہمیں امید ہے کہ ایک مشترکہ مسودہ 26ویں آئینی ترمیم کو پاس کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے وسیع تر اتفاق رائے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔