Thursday, May 14, 2026
ہومتازہ ترینامریکا اور چین آبنائے ہرمز کو عسکریت سے محفوظ رکھنے پر متفق اورکسی قسم کے ٹول یا فیس سسٹم کے مخالف ہیں، مارکو روبیو

امریکا اور چین آبنائے ہرمز کو عسکریت سے محفوظ رکھنے پر متفق اورکسی قسم کے ٹول یا فیس سسٹم کے مخالف ہیں، مارکو روبیو

بیجنگ (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والے اجلاس میں ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش پر بات چیت ہوئی جس کی امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی اور چینی قیادت نے ہرمز کو عسکریت سے محفوظ رکھنے پر اتفاق کیا اور کسی قسم کے ٹول یا فیس سسٹم کے قیام کی مخالفت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ اجلاس میں ایران کے ساتھ جاری تنازع، خطے کی سلامتی، اور عالمی تجارت پر پڑنے والے اثرات پر بھی بات ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ چین نے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے خلاف اپنا موقف دہرایا جبکہ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا چین کی مدد کا طلب گار نہیں ہے۔اجلاس میں تائیوان کے مسئلے پر بھی گفتگو ہوئی جہاں صدر شی نے ٹرمپ کو خبردار کیا کہ تائیوان کے حوالے سے کشیدگی چین امریکا تعلقات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے اور تصادم یا جنگ کا سبب بن سکتی ہے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کی پالیسی میں تائیوان کے دفاع کی حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ہانگ کانگ کے پرو ڈیموکریسی پبلشر جمی لائی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا جسے چین نے 20 سال کی سزا سنائی ہے۔مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہانگ کانگ کے پبلشر جمی لائی کی رہائی کے امکانات کے بارے میں بھی بات کی اور اس کی آزادی کے لیے کسی بھی قابل عمل انتظام کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔