اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو برطانیہ کی وزیر خارجہ ایوٹ کوپر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی جس دوران دونوں رہنماوں نے موجودہ خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور امن و استحکام کو فروغ دینے کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ ایوٹ کوپر نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا جس نے متعلقہ فریقین کے درمیان پرامن گفت و شنید کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے بات چیت اور سفارت کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماوں نے خطے کی سیکیورٹی اور بین الاقوامی تجارت پر موجودہ صورتحال کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی رابطے اور مسلسل گفت و شنید کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
