Thursday, May 14, 2026
ہومتازہ ترینچھ عرب ممالک کا اقوام متحدہ کو خط، آبنائے ہرمز پر ایران کے لگائے گئے یک طرفہ قوانین واپس لینے کا مطالبہ

چھ عرب ممالک کا اقوام متحدہ کو خط، آبنائے ہرمز پر ایران کے لگائے گئے یک طرفہ قوانین واپس لینے کا مطالبہ

جنیوا(آئی پی ایس )چھ عرب ممالک نے اقوام متحدہ کو خط میں آبنائے ہرمز پر ایران کی جانب سے لگائے گئے یک طرفہ قوانین واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط بحرین ، کویت ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، قطر اور اردن کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

اس خط میں کہا گیا کہ کوئی ملک یک طرفہ قوانین مسلط نہیں کرسکتا۔اس کے علاوہ عرب ممالک نے خط میں آبنائے ہرمز پر انتظامی دعووں سے دست برداری ، اسے غیر مشروط طور پر کھولنے اور نقصانات کے معاوضے سمیت 6 مطالبات کیے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔