Thursday, May 14, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،فراش ٹاون،میں کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے کم قیمت ہاوسنگ منصوبہ کی تعمیر سی ڈی اے کے سپرد کرنے کی منظوری

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،فراش ٹاون،میں کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے کم قیمت ہاوسنگ منصوبہ کی تعمیر سی ڈی اے کے سپرد کرنے کی منظوری

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں گندم کی خریدو فرخت کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی،وفاقی کابینہ کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج پالیسی 2027-2030 کی جانچ کے حوالے سے بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں

وفاقی کابینہ نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت دیں کہ وزارت مذہبی امور اور پرائیوٹ حج آپریٹرز کے احتساب کا نظام وضع کیا جائے تاکہ حجاج کرام کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی سفارش پر فراش ٹاون،اسلام آباد میں کچی آبادیوں کے مکینوں کے لئے کم قیمت ہاوسنگ منصوبہ کی تعمیر و ترقی وفاقی ترقیاتی ادارے کے سپرد کرنے کی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر پاکستان کسٹمز کی انسپکٹر کسٹمز، انٹیلیجنس افسر، پریوینٹو افسر ،اپریزنگ افسر اور ویلیو ایشن افسر کے محکمانہ ترقی کے امتحانات کی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کروانے کی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی 29 اپریل 2026 کو ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی منظوری دیدی۔ تاہم کابینہ نے ہدایت کی کہ ٹوبیکو مارکیٹنگ کنٹرول رولز،2016 میں ترمیم کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رائے لی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔