Thursday, May 14, 2026
ہومکالم وبلاگزکالمزمہنگائی اور معاشی مشکلات

مہنگائی اور معاشی مشکلات

کالم نگار : ندا اشفاق
آج کل مہنگائی نے ہر انسان کو پریشان کر رکھا ہے، جس سے ہر گھر متاثر ہو رہا ہے۔ پہلے صرف آٹا، چاول، گھی اور
سبزی جیسی اشیائے ضروریہ مہنگی تھیں، لیکن اب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوامکی مشکلات میں مزید اضافہ
کر دیا ہے۔ لوگوں کی آمدنی وہی ہے مگر اخراجات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر متوسط طبقہ اس صورتحال
سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے کیونکہ ان کے لیے ماہانہ بجٹ کو سنبھالنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔
دوسری جانب نوجوان نسل بھی مہنگائی کے باعث ذہنی دباؤ اور مالی پریشانی کا شکار ہو رہی ہے۔ بڑھتے ہوئے
اخراجات نے ان کے مستقبل کے خوابوں اور روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے۔
ان تمام مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت کو چاہیے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے اور عوام کی
سہولت کے لیے مؤثر سپورٹ پروگرام متعارف کروائے جائیں تاکہ لوگوں کو اپنے اخراجات پورے کرنے میں آسانی ہو
اور معاشی نظام بہتر ہو سکے۔.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔