اسلام آباد(آئی پی ایس)ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب کی ہدایت پر تھانہ کورال کی بڑی کارروائی ،اندھے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے مقتول کا موبائل فون اور چھینی ہوئی گاڑی کی باڈی کے مختلف حصے بھی برآمد کر لیے گئے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی کی باڈی کے مختلف حصے کرکے کباڑ میں فروخت کیے تھے ،گرفتار ملزمان میں نعمان علی،یاسر اور عظمت شامل ہیں ،نامعلوم افراد نے 22 مارچ کو غوری ٹاون سے روات کے لیے ٹیکسی بک کرائی تھی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق روات اور مندر کے درمیان پہنچ کر نامعلوم افراد نے عرفان نامی ٹیکسی ڈرائیور کے سر میں گولی مار قتل کرکے لاش کو گندم کے کھیت میں پھنک کرگاڑی لے کر فرار ہوگئے ، مقتول کے بھائی نے تھانہ کورال میں اطلاع دی کہ اس کاعرفان نامی بھائی جو ٹیکسی ڈرائیور ہے اس سے رابطہ نہیں ہو رہا اس کا موبائل بھی بند مل رہا ہے شک ہے کہ معلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے بازیاب کرانے میں مدد کی جائے ۔تھانہ کورال پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مقتول کی تلاش شروع کردی ۔ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی رخسار مہدی کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کورال معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔پولیس ٹیم نے سیف سٹی کے کیمروں کی مدد اورجدید تکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔
ہوماسلام آباداسلام آباد،تھانہ کورال کی بڑی کارروائی ،اندھے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار،آلہ قتل برآمد
اسلام آباد،تھانہ کورال کی بڑی کارروائی ،اندھے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار،آلہ قتل برآمد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
