لاہور، قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی اہلیہ خورشید حفیظ انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ترانے کے خالق، نامور شاعر اور نثر نگار حفیظ جالندھری کی اہلیہ بیگم خورشید حفیظ 87 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔حفیظ جالندھری کی بیٹی کے مطابق بیگم خورشید حفیظ کچھ عرصے سے بیمار تھیں، بیگم خورشید حفیظ نے بیگم رعنا لیاقت علی خان کے ساتھ تحریک پاکستان میں کام کیا۔بیگم خورشید حفیظ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد جی بلاک ماڈل ٹاون لاہور میں ادا کی جائے گی۔
قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی اہلیہ انتقال کرگئیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
