ہوماسلام آبادسی ڈی اے کی کاروائیاں، 110 کار شورومز سیل،کاروباری حلقوں کی تنقید

سی ڈی اے کی کاروائیاں، 110 کار شورومز سیل،کاروباری حلقوں کی تنقید

اسلام آباد (سب نیوز )کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور کاروباری مراکز میں بنائے گئے کار شو رومز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں.G-8 مرکز میں قائم 100 کار شو رومز سیل کر دیئے.سیکٹر G-8 کے تاجروں، سیاسی اور سماجی شخصیات نے سی ڈی اے کے اس اقدام کا تاجروں کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔مقامی سیاسی اور سماجی راہنما ارسلان مسعود خان نے سی ڈی اے کے اس اقدام کو ظالمانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ملک بھر کے معاشی حالات کاروبار کے لیے سازگار نہیں ہیں۔

ایسے کڑے وقت میں سی ڈی اے نے غیر قانونی طور پر کار شورومز سیل کر کے تاجروں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ارسلان مسعود خان نے کہا کہ سی ڈی اے کی طرف سے کاروبای مراکز میں کاروں اور گاڑیوں کے کاروبار کو غیر قانونی قرار دینا مضحکہ خیز اور قانون کے ساتھ مذاق ہے۔انہوں نے کہا سی ڈی اے کے اپنے قوانین میں کمرشل عمارات میں کاروں اور گاڑیوں کا کاروبار ممنوع نہیں ہے۔

تاجروں کی برسوں کی محنت کے نتیجے میں G-8 مرکز کو گاڑیوں کی خرید اور فروخت کے مرکز کی حیثیت حاصل ہو گئی تھی۔ ایسے میں سی ڈی اے دور اندیشی اور کاروبار دوست پالیسی بنا کر کار شورومز کو سہولیات فراہم کرتی تو زیادہ مناسب ہوتا۔ انہوں نے کہا اگر سی ڈی اے انتظامیہ نے کار شورومز کو بند کرنا ہی تھا تو اس سے پہلے اسلام آباد میں گاڑیوں کی خرید اور فروخت کے لیے کوئی الگ سے مخصوص علاقہ مختص کر کے شو رومز کو وہاں منتقل کیا جاتا۔ارسلان مسحود خان نے کہا افسوس ناک امر ہے کہ سی ڈی اے کاروبار کے موقع فراہم کرنے کی بجائے کاروبار کی بندش پر توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہے۔

دوسری طرف سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز غیر قانونی طور پر قائم کار شو رومز کے خلاف کارروائیوں میں بلڈنگ کنٹرول، اسٹیٹ اور انفورسمنٹ ونگ کے عملے نے شرکت کی اور G-8 مرکز میں 100 سے زائد غیر قانونی شو رومز کو سربمہر کردیا۔غیر قانونی شو رومز کے خلاف سب سے زیادہ شکایات بھی سیکٹر G-8 مرکز سے ہی موصول ہورہی تھیں۔چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر ان شو رومز کو سربمہر کردیا گیا۔تاکہ پیدل چلنے والوں کی مشکلات سمیت کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے.

منگل کے روز سے شروع ہونے والے اس خصوصی آپریشن میں اب تک مجموعی طور پر F-10 مرکز، F-11 مرکز، بلیو ایریا سمیت G-8 مرکز میں 130 سے زائد غیر قانونی شو رومز کو سربمہر کیا جا چکا ہے۔ غیر قانونی شو رومز نہ صرف پبلک پارکنگ ایریاز پر قابض تھے بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مسائل کا سامنا تھا.سی ڈی اے نے بذریعہ اشتہارات پراپرٹیز مالکان کو متنبہ کیا تھا کہ وہ اپنی پراپرٹیز کو الاٹ کردہ مقصد سے ہٹ کر غیر قانونی استعمال میں نہ لائیں بصورت دیگر ایسی پراپرٹیز کو سربمہر کردیا جائے گا۔

سی ڈی اے کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہونے اور متعدد نوٹسز جاری ہونے کے بعد ایک تفصیلی سروے کیا گیا اور تمام مراکز میں قائم غیر قانونی کار شو رومز کی لسٹ مرتب کی گئی جس کی روشنی میں مربوط حکمت عملی کے تحت ان کارروائیوں کا آغاز کیا گیا یہ کارروائیاں تمام غیر قانونی شو رومز کے خاتمے تکجاریرہیںگی.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔