ہومتازہ ترینسپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران خان کو ہسپتال منتقل نہ کرنے کا معاملہ ،پی ٹی آئی کا توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران خان کو ہسپتال منتقل نہ کرنے کا معاملہ ،پی ٹی آئی کا توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر جیل انتظامیہ نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے حوالے سے اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، جس پر تحریک انصاف نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگل ٹیم نے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہونے کے باعث دوسرا قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ توہین عدالت کی درخواست بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان کی جانب سے دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے وکالت ناموں پر دستخط کے لیے جیل حکام سے رجوع کیا تھا، تاہم اڈیالہ جیل حکام نے وکالت ناموں کی دستاویزات وصول نہیں کی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔