اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ گراس روٹ پر ہماری پارٹی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے جو کام کرنے تھے وہ ہم خود کر رہے ہیں اور عوام کے لیے ڈلیور کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں بورے والا سے سابق رکن قومی اسمبلی اصغر علی جٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
سابق رکن قومی اسمبلی اصغر علی جٹ نے اپنی برادری اور اپنی سیاسی سفر کے بارے میں چیئرمین پارٹی کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم بھی وہ پلیٹ فارم دیکھ رہے ہیں جس میں حقیقی معنوں میں عوام کی صحیح خدمت ہو سکے۔
چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے انہیں پارٹی پالیسی۔ منشور۔ بیانیے اور پارٹی کی سابقہ کارکردگی سے متعلق اصغر علی جٹ کو مکمل بریفنگ دی۔ جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے مزید کہا کہ ہم تعلیم۔ فنی تعلیم۔ روزگار۔ ای کامرس اور بلدیاتی سطح کے کام کر رہے ہیں جو ہماری پارٹی کی عوام سے وہ کمٹمنٹ ہے جو ہم نے 2024 کے الیکشن میں پہلی مرتبہ حصہ لیتے ہوئے کی تھی ہم اس کو نبھا رہے ہیں. جیتنے والے ان حلقوں میں نظر نہیں آئیں گے لیکن ہم مسلسل الیکشن ڈے سے یہاں پر نظر آ رہےہیں۔ نہ صرف نظر آرہے ہیں بلکہ ہم وہ چیز بھی ڈیلیور کر رہے ہیں جو ہمارے منشور کا حصہ تھا اور ہم عوام کے بنیادی مسائل کو سمجھتے ہیں۔
گراس روٹ پر ہماری پارٹی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، سربراہ پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
