ہوماسلام آبادممبر اسٹیٹ محمد زمان وٹو شاملاتی گروپ کے نرغے میں ، ڈی 13، ای 13، ایف 13کی قرعہ اندازی رکوانے کی اندرونی کہانی سب نیوز کی زبانی

ممبر اسٹیٹ محمد زمان وٹو شاملاتی گروپ کے نرغے میں ، ڈی 13، ای 13، ایف 13کی قرعہ اندازی رکوانے کی اندرونی کہانی سب نیوز کی زبانی

اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ڈی اے کے بورڈ ممبران کی تبدیلی کے بعد پنجاب سے ریٹائرڈ محمد زمان وٹو کو ممبر اسٹیٹ تعینات کیا گیا جس کے بعد سے بلند و بانگ دعوے سامنے آئے لیکن عملی کام نہ ہونے کے برابر رہ گیا، سی ڈی اے میں کچھ عرصہ قبل ڈی 13 ، ای 13 اور ایف 13 کی بیلٹنگ کی گئی جس سے قبل زمین کی تمام رپورٹس مکمل کروائی گئیں جبکہ متعلقہ پٹواریوں سے سر ٹیفکیٹ بھی لیا گیا کہ فائلز میں شاملاتی زمین شامل نا ہو۔

یاد رہے ماضی بعید میں چند ڈیلرز نے سی ڈی اے کے پٹواری اور گرداور کیساتھ ملکر درج بالا موضع جات کی شاملاتی زمین خرید کر پلاٹس کی فائلز فروخت کی تھیں ،اس انکشاف کے بعد سابق چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے تمام شاملاتی زمین کو تمام متعلقہ موضع کے متاثرین میں تقسیم کا آرڈر جاری کیا تھا جس کے بعد مخصوص شاملاتی گروپ نے ہر بار کوشش کی کہ ڈی تیرہ ، ای تیرہ اور ایف تیرہ کی بیلٹنگ نہ ہو سکے اور اگر درج بالا بیلٹنگ کرنا مقصود ہو تو شاملاتی زمین کو شامل کیا جائے ،سابق ڈپٹی کمشنر و ڈائریکٹر لینڈ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کی جانب سے شاملاتی زمین شامل نا کرنے کے بعد شاملاتی گروپ نے ممبر اسٹیٹ کو ورغلانا شروع کر دیا جس کے بعد ڈی تیرہ ، ای تیرہ اور ایف تیرہ کی دوسری قرعہ اندازی کو رکوا دیا گیا ۔

تاہم شاملاتی گروپ نے جن افراد کو پلاٹس کی فائلز بیچ رکھی ہیں ان کی جانب سے شاملاتی گروپ پر شدید دبائو ہے جس کی وجہ سے شاملاتی گروپ اپنے خریداروں کو چکمہ دینے کے لیے سی ڈی اے ممبر اسٹیٹ اور دیگر کو متعلقہ سیکٹرز کی قرعہ اندازی رکوانے میں کوشاں ہیں جبکہ شاملاتی گروپ کے سفارشیوں کی خواہش ہے کہ شاملاتی زمین کی فائلز پر کس طرح الاٹمنٹ کی جائے ، سب نیوز شاملاتی گروپ کے کرتا دھرتا اور سفارشیوں کے ناموں کو ثبوت کی ساتھ جلد منظر عام پر لائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔