اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد اسپتال پہنچ گئے جس کے بعد سیکیورٹی انتظامات شروع کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے آئی جی اسلام آباد شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچے، شفا اسپتال کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی اسپتال پہنچ گئے، شفا انٹرنیشنل کے باہر سیکورٹی کلیرنس شروع کردی، روڈ پر کھڑی گاڑیوں کو لفٹر نے فٹ پاتھ پر رکھ دیا۔آئی جی کے ساتھ ڈی آئی جی سی ٹی او سمیت دیگر پولیس افسران موجود ہیں، شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ساتھ ملحقہ روڈ کو بند کرنے کا عمل جاری ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل ،آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کے سینئر افسران شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
