ہومپاکستانملکی قرضوں پر 5برس کے دوران 32 ہزار ارب روپے سود ادا کیا گیا، تفصیلات سینیٹ میں پیش

ملکی قرضوں پر 5برس کے دوران 32 ہزار ارب روپے سود ادا کیا گیا، تفصیلات سینیٹ میں پیش

اسلام آباد(سب نیوز) وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں، دسمبر 2025 تک پاکستان کا کل قرضہ 81 ہزار 374 ارب روپے ہے، حکومت نے پانچ برس میں قرضوں پر 32 ہزار 239 ارب روپے سود ادا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس پریذائڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں۔وزارت خزانہ کے مطابق دسمبر 2025 تک پاکستان کا کل قرضہ 81 ہزار 374 ارب روپے ہے، حکومت کا اندرون ملک سے حاصل کردہ قرضہ 55 ہزار 363 ارب روپے ہے، حکومت کا غیر ملکی قرضہ 23 ہزار 166 ارب روپے ہے۔ تاریخیکتب اور دستاویزی فلمیں دریافت کرنا
وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے 2 ہزار 845 ارب روپے قرضہ لیا گیا، سال 2021 سے مالی سال 2026 تک حکومت قرضوں پر مجموعی طور 32 ہزار 239 ارب روپے کا سود ادا کیا، سال 2021 سے 2026 تک ایک لاکھ 2 ہزار 780 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔