ہومٹاپ سٹوریانوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ،وزیر اعظم ،اپوزیشن لیڈر کا اتفاق

انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ،وزیر اعظم ،اپوزیشن لیڈر کا اتفاق

اسلام آباد:اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاس میں آج نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی تصدیق کی۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے درمیان انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے اس فیصلے پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

pic 1520258420 1 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔