ہومشوبزمعروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی (آئی پی ایس پاکستان کی سینئر اداکارہ بشری انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کو کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اسما عباس نے اپنی بڑی بہن سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کی حالت بہت خراب ہے اور اس وقت میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ براہ مہربانی ان کے لیے دعا کریں کہ وہ جلدی گھر آجائیں۔اسما عباس کی پوسٹ پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔یاد رہے اسما عباس سے قبل اداکارہ بشری انصاری نے 10 اپریل کو اپنی بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے چاروں بہنوں کی سلامتی کی دعا کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔