اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے کا ایف ایٹ کچہری میں آپریشن، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ ، سیشن جج اور ڈی سی اسلام آباد کی زیرنگرانی غیر قانونی عدالتوں کو مسمار کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا۔آپریشن سے قبل کیو 14 پلازے کے گراونڈ فلور میں قائم 6 عدالتوں کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔آپریشن سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان خان، سول جج نادیہ علی،سول جج حمیرا افضل کی عدالتیں خالی کروالی گئی ہیں ،آپریشن میں سول ججز نزہت محمود خان، رفعت محمود خان ، عباس شاہ، شوکت رحمن خان کی عدالتیں شامل ہیں۔آپریشن میں ایک دفتر سول ناظر کا بھی گرایا جائے گا۔
سی ڈی اے کا ایف ایٹ کچہری میں آپریشن، غیر قانونی عدالتیں مسمار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
