ہومبلوچستاننئے مالی سال کیلیے بلوچستان کا 750 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا

نئے مالی سال کیلیے بلوچستان کا 750 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا

کوئٹہ (سب نیوز )نئے مالی سال کیلیے بلوچستان کا750ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 35 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 200 ارب روپے سے زائد ارب جبکہ غیرترقیاتی مد میں 500 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے ۔ بجٹ صوبائی وزیرخزانہ زمرک خان اچکزئی نے پیش کیا۔ذرائع کے مطابق بجٹ خسارہ 150 ارب روپے ہونے کا امکان ہے ۔بجٹ میں تعلیم ، صحت ، زراعت اور امن ومان کے شعبوں کو ترجیع دی جائے گی۔ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا جائے گا ۔

آئندہ مالی سال کے لیے مختلف محکموں میں پانچ ہزار سے زائد نئی اسامیوں کا اعلان متوقع ہے۔ تعلیم کے لیے 90 ارب روپے ، صحت 60 ارب، امن وامان 53، انڈومنٹ فنڈ کے لیے ایک ارب روپے اور صحت کارڈ کے لیے 5 اعشاریہ 8 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے ۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن وفاق کی طرز پر اضافے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔