لاہور(سب نیوز)وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اتحاد عملی طور پر ختم ہو چکا، صرف اعلان ہونا باقی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں، وزیراعظم نے آج سوگ کا اعلان کیا مگر بات 300 گھرانوں کی ہے، میں نے ایک سیل بنایا تھا جس کا کام 24 گھنٹے الرٹ رہنا تھا، آج وزارت خارجہ خاموش ہے، لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیے، دفتر خارجہ یونان کشتی حادثے سے متعلق آگاہ کرے۔
ان نے کہا میں نے کہا تھا پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے جس کی کل سے شروعات ہو گئی، بلاول بھٹو نے کل سوات سے متعلق خدشات ظاہر کیے، بلاول کی بات درست ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی بغیر وسائل مہیا کیے بغیر ممکن نہیں لیکن بجٹ دستاویز میں رقم مختص نہیں تھی تو خاموش کیوں رہے؟ بجٹ میں سندھ کے فنڈز کے بارے میں تبصرہ کیوں نہیں ہوا۔
