اسلام آباد-وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کیپٹن (ریٹائرڈ)محمد عثمان یونس کی ہدایات پر ڈی جی انفورسمنٹ نے انسدادِ تجاوزات سکواڈ کو اسلام آباد کے شہری علاقوں میں پلاٹ لائن سے باہر تجاوزات جس میں فنسز لوہے کی گریلز اور کانٹے دار تار اور سی ڈی اے زمین پر بنائے گئے غیر قانونی لان کو ختم کرنے بارے احکامات دیے جس پر انفورسمنٹ نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں G-9, H-13,G-6 بری امام سیکٹر C-13 میں تجاوزات کو ختم کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آپریشن کا آغاز سیکٹر G-6 آبپارہ GTS اڈہ سے کیا جہاں ایک غیر قانونی کھوکھا گرا دیا گیا۔ اسی طرح بلڈنگ بائی لاز کے زمرے میں بھی کاروائی کرتے ہوئے سیکٹر H-13 میں خلافِ ضابطہ بنائی گء عمارتوں کو سر بمہر کیا گیا۔ بری امام میں بھی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو چاردیواریاں گرا دی گئ۔ سیکٹر G-9 نیلم روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے متعدد مکانات سے باہر لان لویے کی فنس وغیرہ گرائی گئ۔ اس کے علاوہ مارگلہ روڈ پر مقامی لوگوں نے آج روڈ کا تعمیراتی کام بند کرا دیا تھا جس پر انفورسمنٹ سٹاف نے بھر وقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر جا کر کام جاری کروا دیا۔
اسلام آباد سے تجاوزات کا خاتمہ،سی ڈی اے انفورسمنٹ ونگ کی کاروائیاں جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
