راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان نے 800کلومیٹر سے زائد رینج رکھنے والے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراونڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل جدید ایویونکس اور جدید ترین رہنمائی نظام سے لیس ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 کے توسیعی ورژن میں جدید ایویونکس اور جدید ترین رہنمائی نظام نصب ہے، جو میزائل کو زیادہ فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی اور موثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے کے دوران بہتر درستگی اور بقا کی صلاحیت بڑھانے کے لیے میزائل کے مختلف ذیلی نظام میں شامل اضافی تکنیکی پیمانوں کی بھی توثیق کی گئی۔میزائل لانچنگ کا مشاہدہ پاک فوج کے سینیئر افسران کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینیئرز نے کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح 4 کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجرباتی فائرنگ ٹیسٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس سنگ میل کے حصول میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی فنی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن کا کامیاب تجربہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
