ہومپاکستانسوئٹزرلینڈ کے سفیر کی روانڈا کی ہائی کمشنر سے ملاقات

سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی روانڈا کی ہائی کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے نامزد سفیر اسٹیفن رے نے پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہریریمانا سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں سفارت کاروں نے روانڈا اور سوئٹزرلینڈ کے باہمی تعلقات اور دونوں ممالک کے مفاد میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سوئٹزرلینڈ کے سفیر اسٹیفن رے نے 1994 کے نسل کشی کے سانحے کے بعد روانڈا کی جانب سے تعمیر نو، سیاحت، اقتصادی ترقی اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے حاصل کی گئی نمایاں پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے قومی ترقی اور بحالی کے میدان میں روانڈا کی کامیابیوں کو قابلِ ذکر قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔