اسلام آباد(سب نیوز)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سینیگال کے وزیر خارجہ شیخ نیانگ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جاری تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار کا سینیگال کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
