ہومپاکستانوزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران پہنچ گئے ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی صورتِحال پر گفتگو

وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران پہنچ گئے ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی صورتِحال پر گفتگو

تہران (سب نیوز)پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی منگل کے روز ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے، جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے تہران کے ہوائی اڈے پر اپنے پاکستانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق تہران پہنچنے کے بعد محسن نقوی نے منگل کی شام ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت، خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دل چسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔
دور ایران کے دوران پاکستانی وزیر داخلہ کی ایرانی حکام سے مزید ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں دو طرفہ امور اور باہمی دل چسپی کے معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔محسن نقوی کا دور ایران ایک ماہ بعد ہو رہا ہے۔ گزشتہ ماہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔
پاکستان نے حالیہ عرصے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان نے قطر کے ساتھ مل کر جون میں ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے قیام میں کردار ادا کیا تھا۔تاہم تہران کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دیا ہے۔ایران کا موقف ہے کہ امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزیاں ختم ہونے اور ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیے جانے کے بعد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔