ہومدنیااوورسیزقائدِاعظم آزادی کپ 2026 کے کامیاب انعقاد پر چوہدری شفقت محمود دھول کو قونصل جنرل کی جانب سے اعزازی شیلڈ

قائدِاعظم آزادی کپ 2026 کے کامیاب انعقاد پر چوہدری شفقت محمود دھول کو قونصل جنرل کی جانب سے اعزازی شیلڈ

جدہ(سب نیوز)پاکستان کے قونصل جنرل جدہ سید مصطفی ربانی نے یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں جدہ میں منعقد ہونے والے قائدِاعظم آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے کامیاب انعقاد پر پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری شفقت محمود دھول کو خصوصی اعزازی شیلڈ پیش کی۔قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد، بہترین انتظامات اور پاکستانی کمیونٹی کو کھیلوں کے ایک مثبت اور صحت مند پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے چوہدری شفقت محمود کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے قومی دنوں کی مناسبت سے ایسی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد پاکستان کی مثبت شناخت، قومی یکجہتی اور کمیونٹی کے اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

چوہدری شفقت محمود دھول نے قونصل جنرل پاکستان سید مصطفی ربانی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائدِاعظم آزادی کپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد پاکستانی کمیونٹی کو کھیل، صحت مند سرگرمیوں اور حب الوطنی کے جذبے کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام منتظمین، ٹیموں، کھلاڑیوں، اسپانسرز اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔قونصل جنرل پاکستان کی جانب سے اعزازی شیلڈ ملنے پر مختلف سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی حلقوں کی جانب سے چوہدری شفقت محمود دھول کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا۔ پاکستان انویسٹرز فورم، قومی یکجہتی فورم، یارانِ جدہ، چوہدری گروپ، پاکستان جرنلسٹس فورم، پاک میڈیا فورم اور اوورسیز پاکستانیز گلوبل فانڈیشن سے وابستہ شخصیات نے چوہدری شفقت محمود دھول کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اس اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ، سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، چوہدری محمد اکرم گجر، پاکستان انویسٹرز فورم کے جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک، امیر محمد خان، خالد نواز چیمہ، نور الحسن، عنصر محمود مغل اور مصطفی گجر سمیت دیگر شخصیات نے چوہدری شفقت محمود دھول کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائدِاعظم آزادی کپ کا کامیاب انعقاد پاکستانی کمیونٹی کو مثبت سرگرمیوں کے ذریعے متحد کرنے کی بہترین مثال ہے۔مبارکباد دینے والی شخصیات نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان انویسٹرز فورم سعودی عرب آئندہ بھی پاکستانی کمیونٹی کے لیے کھیلوں، کاروبار، سماجی روابط اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی مثبت سرگرمیاں جاری رکھے گا۔قائدِاعظم آزادی کپ 2026 نے جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے درمیان قومی جذبے، بھائی چارے، اتحاد و یکجہتی اور وطنِ عزیز سے محبت کے جذبات کو مزید اجاگر کیا، جبکہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو بیرونِ ملک پاکستانیوں کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی ایک قابلِ تحسین مثال قرار دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔