واشنگٹن ڈی سی(سب نیوز) مسلمز آف امریکہ کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ حقیقی قیادت کا اندازہ صرف عوامی عہدے سے نہیں بلکہ ان مثبت اثرات سے لگایا جاتا ہے جو وہ لوگوں کی زندگیوں پر چھوڑ جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ عوامی خدمت اس وقت سب سے ذیادہ بامعنی ہوتی ہے جب وہ راہنمائی ہمدردی عاجزی اور دوسروں کی ذندگیوں کو بہتر بنانے کے مخلصانہ عزم پر مبنی ہو وہ بین الامذاہب ہم آہنگی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
سکھز آف امریکہ کے چیئرمین ڈاکٹر جسدیپ سنگھ جسی نے ان افراد کی خدمات کے اعتراف کی اہمیت پر ذور دیا انھوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو تمام اختلافات سے بالا تر ہو کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں ڈاکٹر جسی نے مزید کہا کہ معاشرہ اس وقت مضبوط ہوتا ہے جب ہم ان لوگوں کو سراہتے ہیں جو اپنی زندگیاں دوسروں کے لیے وقف کر دیتے ہیں جبکہ بین المذاہب یکجہتی کی تقریب سے سٹیٹ سینٹرل کمیٹی بالٹی مور کی رکن عائشہ خان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر مسلم اینڈ سکھ آف امریکہ کی طرف سے بھارتی صوبہ کرناٹکہ کے وذیر صحت کھادر فرید ہیومنٹی ایوارڈ دیا گیایاد رہے کہ کھادر فرید مسلمان ہیں اور بھارتی وذیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی کو پانچ مرتبہ شکست دے کر کرناٹکاکے وزیر صحت کے عہدے پر تعینات ہیں۔
