ہومبریکنگ نیوزآبنائے ہرمز میں امریکا کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: ایران

آبنائے ہرمز میں امریکا کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: ایران

تہران (آئی پی ایس )ایران کی فوج نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کر کے توانائی کی ترسیل کی سیکیورٹی کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔تہران سے جاری ہونے والے بیان میں خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے خطے میں موجود کچھ ممالک کے تعاون نے تنازع کے پھیلا کے خطرات میں اضافہ کیا ہے۔

ایران کی افواج نے امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی کوشش کرنے پر خبردار کیا ہے اور واشنگٹن کا ساتھ دینے والوں کے خلاف حملوں کی دھمکی دی ہے۔ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کے انتظامی معاملات میں امریکا کو مداخلت کی اجازت نہ دیتے ہیں اور نہ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کا امریکا کے ساتھ کسی قسم کا تعاون ایران کی سالمیت کے خلاف جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا اور جنگ خطے میں موجود تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔