ہومتازہ ترینحملوں کیلئے امریکا کو تعاون دینے والے علاقائی ممالک کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، ایران کی وارننگ

حملوں کیلئے امریکا کو تعاون دینے والے علاقائی ممالک کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، ایران کی وارننگ

تہران(آئی پی ایس ) ایران نے امریکا کی جانب سے ممکنہ حملے میں علاقائی ممالک کے تعاون پر سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔

ایرانی فوجی مرکزی کمان نے سرکاری میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر کسی علاقائی ملک نے ایران پر امریکی حملے میں مدد یا تعاون کیا تو اسے ایران کی جانب سے کسی قسم کی رعایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ایرانی فوجی کمان کا کہنا ہے کہ امریکا کو علاقائی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی کے لیے گرین سگنل دینے کے منصوبوں سے خبردار رہنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔