ہومپاکستانپی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

پشاور (آئی پی ایس )سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیے گئے۔سابق وزیراعلی کو طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو)اسپتال منتقل کیا گیا

جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور انہیں ڈرپ لگائی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور کا چند روز قبل آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد انہیں گردن میں تکلیف کی شکایت تھی۔ طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرکے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد سابق وزیراعلی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا اور انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔