پشاور(آئی پی ایس )پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے سومنات کا حوالہ میں نے اسلام آباد بار بار آنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ ہمت کریں اور میری پوری تقریر سنیں، جہاں جہاں آپ کو میری کوئی بات غلط لگے، میں اس پر معافی اور معذرت کرنے کے لیے تیار ہوں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ ملک مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، اور اپنی سیاست سے بھی بڑھ کر پیارا ہے۔ لیکن جو حقیقت میں نے بیان کی ہے، کم از کم اپنے ضمیر کو ہلکا کرنے کے لیے اس کا ساتھ دیں اور اسے سپورٹ کریں۔
