Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینسونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: (آئی پی ایس) ایران امریکا معاہدے میں تاخیر کے باعث عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہوگیا ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کم ہو کر 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 86 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 544 ڈالر پر آگیا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 259 روپے گر کر 7 ہزار 894 روپے پر آگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔